Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور ، قیوم اسپورٹس کمپلیکس کا سوئمنگ پول ویران ہوگیا

پشاور  ، قیوم اسپورٹس کمپلیکس کا سوئمنگ پول ویران ہوگیا
February 3, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں  بنا سوئمنگ پول متعلقہ ادارے کی نااہلی اور غفلت کے باعث ویران ہو گیا، تیراکی کے شوقین افراد اور تیراکوں کےلئے سال میں چھ ماہ قابل استعمال اور چھ ماہ بند رہتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے دعوے اپنی جگہ مگر  پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلکس میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنا سوئمنگ پول سال میں چھ ویران رہتا ہے۔ سوئمنگ پول میں گرم پانی کی فراہمی کےلئے لگے گیزر ناکارہ ہوگئے، سرد موسم میں گرم پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث تیراکی کے شوقین اس طرف کا رخ نہیں کرتے ۔ یہی نہیں سوئمنگ پول کی سیلنگ لٹک گئی ہے جس کی مرمت نہیں کی جارہی ، خستہ حال سوئمنگ پول محکمہ کھیل کی کارکردگی کا خوب پول کھول رہا ہے۔ دوسری جانب  حکام یقین دہانیاں کرا رہے ہیں کہ سوئمنگ پول میں ہاٹ اینڈکول سسٹم فراہم کرنا منصوبے میں شامل ہے۔ سوئمنگ پول میں گرم پانی کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث سردیاں شروع ہوتے ہیں سوئمنگ پول کو تالے لگ جاتےہیں جس سے تیراکی کے کھیل کا مستقبل مخدوش ہونے لگا ہے۔ سپورٹس کو فروغ دینے کا دعوی اپنی جگہ مگر جب سٹیڈیم میں موجود سوئمنگ پول کی یہ حالت ہو تو حکومتی دعووں کی حقیقت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔