Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور ، قلعہ عبداللہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 3 ایف سی اہلکار زخمی

پشاور ، قلعہ عبداللہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 3 ایف سی اہلکار زخمی
February 2, 2019
  پشاور (92 نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ کے ایف سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد ایف سی ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے۔