Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور ، فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام 15 اجتماعی شادیوں کا اہتمام

پشاور ، فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام 15 اجتماعی شادیوں کا اہتمام
February 1, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور میں فلاحی تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ۔  تقریب کے دوران 15 جوڑوں نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ نیک کاوش کے باعث جہاں غریب اور نادار بچیوں کے ہاتھ پیلے ہوئے اور وہ سرخ جوڑے پہن کر پیا گھر سدھر گئیں وہاں 15 نوجوانوں کے گھر بھی آباد ہو گئے ۔

ہاتھوں پہ مہندی سرخ اور گلابی عروسی جوڑے میں ملبوس، گھونگھٹ اوڑھے اجتماعی شادی کی تقریب میں یہ دلہنیں اگر تقریب کو چار چاند لگا رہی ہیں تو روایتی کلاء پہنے دلہا بھی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔

اجتماعی شادی کی تقریب نجی فلاحی تنظیم کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں دلہنوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک جہیز بھی دیا گیا۔

تقریب میں دلہا کے عزیز و اقارب نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے نئے جوڑوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔