Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور ، تین مرلے کے مکان کے تنازعہ پر بھتیجے نے چچا کا پورا خاندان قتل کردیا

پشاور ، تین مرلے کے مکان کے تنازعہ پر بھتیجے نے چچا کا پورا خاندان قتل کردیا
February 22, 2021

پشاور ( 92 نیوز) پشاور کے علاقہ لنڈی اخون احمد میں تین مرلے کے مکان کے تنازعہ پر بھجے ا نےچچا کے پورے خاندان کا خاتمہ کردیا، ملزم نے گھر میں سوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کرکے گھر تین خواتین سمیت پانچ افراد کو ابدی نیند سلادیا۔

خون سفید ہوگیا، پشاور میں بھتیجے نے رات کی تاریکی میں چچا کے گھر میں گھس کر اس کے خاندان کو ابدی نیند سلا دیا، قتل کی لرزہ خیز واردات تھانہ سربند کے نواحی علاقہ لنڈی اخون احمد میں ہوئی۔ ملزم کی فائرنگ سے گھر میں سوئے چچا کرم شاہ، چچی، چچا زاد بھائی زبیر اور دو چچازادیوں کو ابدی نیند سلا دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا اپنے چچا کے ساتھ تین مرلے کے مکان پر تنازعہ چل رہا تھا۔، تھانہ سربند پولیس نے مخارف شاہ اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔