Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور ، ایک ہی جماعت کو دوبارہ منتخب کرنے والے عوام نے امیدیں لگا لیں

پشاور ، ایک ہی جماعت کو دوبارہ منتخب کرنے والے عوام نے امیدیں لگا لیں
July 31, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت یقینی ہوئی تو پشاور کے عوام کی توقعات بھی بڑھ گئیں۔ خیبرپختونخوا میں پہلی بار عوام نے کسی حکومت کو دوسری مرتبہ پانچ سالہ مدت کےلئے منتخب کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی دوبارہ حکومت یقینی ہوئی تو پشاور کے شہریوں نے بھی ان سے بڑی توقعات وابستہ کر لیں۔ شہری کہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت سنبھالے اور اپنا ادھورا منصوبہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کو جلد مکمل کرے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے ساتھ ساتھ دیگر بڑے منصوبے بھی جلد مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئے۔ 60 ارب سے زائد لاگت والا بی آر ٹی منصوبے پر پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد کام کی رفتار سست ہوگئی تھی تاہم انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد اس منصوبہ پر کام میں تیزی آئی ہے۔