Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور ،اقلیتی رکن اسمبلی بلدیو کمار کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں آمد پر ہنگامہ آرائی

پشاور ،اقلیتی رکن اسمبلی بلدیو کمار کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں آمد پر ہنگامہ آرائی
February 27, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) اقلیتی رکن اسمبلی بلدیو کمار کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں آمد پر ہنگامہ آرائی ہو گئی ۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی ارباب جہانداد نے بلدیو کمار کی طرف جوتا  پھینک دیا جس پر اپوزیشن ارکان نے شددی احتجاج اور نعرے بازی کی ۔ہنگامہ آرائی کے باعث اقلیتی رکن حلف نہ اٹھا سکے اور انہیں اسمبلی سے واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پولیس کے حصار میں جیل سے خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچنے والے بلدیوکمار  حلف نہ اٹھا سکے اور انہیں واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

نامزد رکن اسمبلی بلدیوکمار کو ہائی کورٹ کے حکم پر ایوان میں لایا گیا تو ایوان میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔  اپوزیشن ارکان نے بلدیوکمار کو مقتول ایم پی اے سورن سنگھ کا قاتل قراردیا اور نعرہ بازی کی۔

پی ٹی آئی کے رکن ارباب جہانداد نے بلدیوکمار پر ایک نہیں دو بارجوتا پھینک کربلدیوکمار کو جوتاکلب میں شامل کرلیا۔اسمبلی سٹاف نے بچاکرایوان سے نکال لیا۔

اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان نے بھی بلدیوکمارکو ایوان میں لانے پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے واک کردیا۔

 دو سال بعد مقتول سورن سنگھ کی جگہ رکن اسمبلی بننے کا منتظربلدیوکمار اسمبلی تو پہنچ گیا لیکن حلف اٹھائے بغیر واپس جیل چلا گیا۔