Tuesday, September 17, 2024

پشاور،پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پشاور،پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ
June 10, 2018
پشاور ( 92 نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر پشاور میں کئی کارکنوں نے ناراض ہو کر آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف سے این اے 30 کے امیدوار ارباب شیر علی مشکل میں پڑ گئے، اے این پی سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ارباب نجیب نے پی ٹی آئی کے خلاف این اے 30 سے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔ اس حلقے سے پہلے ہی پرانے سیاست دان بھی میدان میں ہیں جن میں پی پی پی کے ارباب عالمگییر اور اے این پی کے عالمگیر خلیل شامل ہیں۔ پی ٹی آئی نے اے این پی کے رہنما ارباب ایوب جان کے صاحبزادے ارباب عثمان کو ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے دو حلقوں پی کے 68 اور پی 69 سے  پی ٹی آئی کے سابق مشیر اشتیاق ارمڑ  اور سابق ایم پی اے ارباب جہانداد کے خلاف لنگوٹ کس لیا۔ پی ٹی آئی کے ایک اور ناراض کارکن ظفر خٹک نے بھی مایوس ہو کر ارباب جہانداد کے خلاف آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرا دیئے۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے خلاف اے این پی کے ثاقب چمکنی پہلے ہی مضبوط امیدوار ہیں۔ پی کے 68 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ دو مزید کارکن سامنے آنے کا فائدہ پی پی پی کے ملک طہماش کو پہنچ سکتا ہے۔