Saturday, July 27, 2024

پشاور،نجی کالج کے ثقافتی میلے میں دنیا بھر کی ثقافتوں کو اجاگر کیا گیا

پشاور،نجی کالج کے ثقافتی میلے میں دنیا بھر کی ثقافتوں کو اجاگر کیا گیا
March 26, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور کے نجی  کالج میں دنیا بھر کی خوبصورت ثقافتوں کے رنگ بکھرے تو دیکھنے والوں نے ایک ہی جگہ دنیا بھر کی سیر کرلی۔ رباب کی خوبصورت دھنیں افغانستان اور پاکستان کے پختون علاقے کی خوبصورت ثقافت کا لازمی حصہ ہے۔

 دنیا بھر کی ثقافت کے رنگ سمٹ کر پشاور کے نجی میڈیکل کالج کے ثقافتی میلےمیں آگئے ، شرکاء کو عرب ممالک کی ثقافت سے روشناس کرایا گیا ، میلے کے شرکاء نے چین اور جاپان کی ثقافت میں بھی گہری دلچسپی لی۔

کلچرل میلے کا مقصد نئی نسل کو مختلف ممالک کی لوگوں کے رہن سہن، موسیقی اور پکوانوں سے متعارف کرانا تھا۔ ثقافتی میلے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ میلے میں انہوں نے ایک ہی جگہ دنیا بھر کی سیر کرلی ، انہیں دیگر تہذیبوں کی جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا۔