Wednesday, September 28, 2022

پشاورمیں 1940 کے پرانے ماڈلز کی گاڑیوں کا میلہ

پشاورمیں 1940 کے پرانے ماڈلز کی گاڑیوں کا میلہ

پشاور (92 نیوز) صوبائی دارلحکومت میں چم چم کرتی اور لشکارے مارتی پرانے ماڈلز کی گاڑیوں کا میلہ سجا گیا، کلاسیک کاروں کے شوقین جوق درجوق انہیں دیکھنے آئے۔

1940ماڈل کی الفارومیو ہو یا فورڈ،مرسیڈیز ہو یا ایم جی بی،رولز رائس ہو یا آسٹن ہیلی،یہ گاڑیاں آج بھی نوجوان نسل میں اتنی ہی پسند کی جاتی ہیں جتنی یہ اپنے زمانے میں پسند کی جاتی تھیں۔

پشاورشو کے بعد وینٹیج اینڈ کلاسک کاروں کا یہ کارواں اسلام آباد روانہ ہوجائےگا۔