Saturday, July 27, 2024

پشاورمیں پاکستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر تیار ہوگیا

پشاورمیں پاکستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر تیار ہوگیا
February 12, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) پشاورمیں پاکستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر تیار ہوگیا ،  خوشی سے نہال شہری سیر کےلئے پہنچ گئے ۔

چڑیا گھر میں اعلیٰ نسل کے ملکی نایاب پرندوں کے علاوہ جانور رکھے گئے ہیں ،  دیگر ممالک سے بھی جانور جلد چڑیا گھر کی زینت بنیں گے ۔

خیبرپختونخوا حکومت نے شہرمیں بچوں کی تفریح کی اس کمی کو پورا کرنے کےلئے چڑیا گھرتیار کرلیا اور پاکستان کے سب سے بڑے چڑیا گھر کا افتتاح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کیا ۔

چڑیا گھر میں شیر،بندر، زیبرا، ہرن سمیت 22 پنجروں میں اعلٰی و نایاب نسل کے ملکی جانورہیں ۔ 60 پنجروں میں بچےخوبصورت پرندوں کانظارہ کریں گے۔

یہی نہیں بچوں کو رنگ برنگی تتلیاں دیکھانے کے علاوہ سائیکلنگ ٹریک اور دیگرتفریح کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔