Saturday, July 27, 2024

پشاورمیں پاکستان زندہ باد موومنٹ کا جلسہ،عائشہ گلہ لئی و دیگر کا خطاب

پشاورمیں پاکستان زندہ باد موومنٹ کا جلسہ،عائشہ گلہ لئی و دیگر کا خطاب
April 3, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) پشاورمیں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے جلسے میں  عائشہ گلالئی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

جلسہ گاہ میں بانی پاکستان، علامہ اقبال، نشان حیدر پانے والے افسروں اورجوانوں کی تصاویر آویزاں کی گئیں جب کہ  پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

عائشہ گلہ لئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلیوں کے حقوق کیلئے آگے آنا ہوگا ، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے ، یہ جلسہ پاکستان دشمنوں کیلئے واضح پیغام ہے ۔

ایم پی اے  جاوید نسیم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مودی سرکارتم اور تمہارے ایجنٹ سن لیں پاکستان قیامت تک رہےگا ،   پاکستان کا ذکر 1400 سوسال پہلے ہوا تھا اور یہ  بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔