Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاورمیں پاکستان اسپیشل اولمپکس کےخصوصی فرادکیلئےایتھلیٹکس مقابلے

پشاورمیں پاکستان اسپیشل اولمپکس کےخصوصی فرادکیلئےایتھلیٹکس مقابلے
March 10, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور میں پاکستان اسپیشل اولمپکس نے خصوصی افراد کے لئے اتھلیٹکس مقابلوں کا میدان سجایا تو ملک بھر سے مرد و خواتین خصوصی ایتھلیٹس نے ثابت کیا کہ وہ بھی زندگی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ، گلگت بلتستان کے خصوصی ایتھلیٹس نے پہلی بار چیمپئن شپ میں حصہ لیا ۔

پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلکس میں خصوصی افراد کی نیشنل اتھلیٹکس چمپئن شپ جاری ہے ۔ چیمپئن شپ میں اسلام آباد، چاروں صوبوں کے خصوصی افراد کے علاوہ پہلی بار گلگت بلتستان کے خصوصی اتھلیٹس بھی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں سومیٹر، دو ، چار، آٹھ ، 15 سو اور تین ہزار میٹر مقابلوں میں مرد و خواتین خصوصی اتھلیٹس نے حصہ لے کر ثابت کیا کہ وہ بھی زندگی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔

چیمپئن شپ میں شریک اتھلیٹس کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف مقابلوں سے محظوظ ہوئے بلکہ پشاور کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوئے۔