Saturday, July 27, 2024

پشاور:محکمہ صحت کی اہم دستاویزات کباڑخانے میں فروخت

پشاور:محکمہ صحت کی اہم دستاویزات کباڑخانے میں فروخت
March 13, 2015
شاور(ویب ڈیسک)پشاور میں محکمہ صحت کی اہم دستاویزات کباڑ کی دکان میں فروخت ہونے لگیں۔ محکمہ صحت کاچوری شدہ سامان جس میں سروس بک ،پولیوسرٹیفکیٹس اور اے سی آرکی دستاویزات شامل ہیں وہ چور کباڑخانوں پر فروخت کررہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس نے گزشتہ روز رنگ روڈ پر ایک کباڑخانے میں کارروائی بھی کی ہے اور محکمہ صحت کا چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران محکمہ کی الماریاں اور سٹیشنری کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا اور گودام کے مالک کو گرفتار کر لیا۔