Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور:لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کی ٹپکتی چھت کے نیچے آپریشن

پشاور:لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کی ٹپکتی چھت کے نیچے آپریشن
July 15, 2017

پشاور(92نیوز)پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ بارش کے دوران ایمرجنسی آپریشن تھیٹرکی ٹپکتی چھت کے نیچے مریض کا آپریشن جاری رکھا۔

تفصیلات کےمطابق پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کچھ عرصہ قبل بجلی کا متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں کا ٹارچ کی روشنی میں آپریشن جاری رکھنے کا کارنامہ سامنے آیا تھا۔ اب کی بار ڈاکٹروں نے مریض کی جان بچانے کےلئے آپریشن کے دوران ایک اور کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ گزشتہ رات ہونے والی بارش لیڈی ریڈنگ اسپتال کی چھت پر برستی رہی لیکن اسپتال کے ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کی چھت اس قدر کمزورنکلی کہ بارش کا پانی نہ روک سکی اور اس وقت ٹپکنا شروع کردیا جب ڈاکٹر ایک مریض کے آپریشن میں مصروف تھے۔ ایک طرف مریض کی جان بچانا تھی اور دوسری جانب بارش کے پانی سے بھی بچنا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس مشکل صورتحال کا مقابلہ کیا اور ٹپکتی چھت کے نیچے آپریشن مکمل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کی عمارت پرانی ہونے کے باعث چھتیں ٹپکتی ہے۔ اسپتال کی مرمت کا منصوبہ جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔