پشاور:طلبا کا پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ایک مصروف دن
پشاور(92نیوز)پشاور کے دو کالجز اور دینی مدارس کے طلبہ نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ایک مصروف دن گزارا، طلبہ نے یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی جبکہ طلبہ نےچھوٹے ہتھیاروں سے فائر کرنا بھی سیکھا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے ایڈورڈ سکول اینڈ کالج، اسلامیہ کالج، دینی مدارس سپین جماعت اور مسجد درویش کے طلبہ نے مسلح افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔
طلبہ وطالبات نے اضاخیل ڈیم پرفوجی پوسٹوں کا دورہ کیا اورجوانوں سے ملاقات کی۔ طلبہ کو فوج کے زیراستعمال اسلحہ اور آلات کی مختلف اقسام کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال اور فائرکرنا بھی سکھایا گیا۔ طلبہ نے اضاخیل ڈیم میں کشتی کی سیر بھی کی جبکہ طلبہ نے ملکی سالمیت اور استحکام کےلئے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے عزم وایثار کو بے حد سراہا۔