Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور:حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی طالبات ہیڈ نرس کے خلاف سراپا احتجاج

پشاور:حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی طالبات ہیڈ نرس کے خلاف سراپا احتجاج
July 25, 2017

پشاور(92نیوز )پشاورکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نرسنگ طالبات اپنی ہیڈ نرس کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں تبادلے کا مطالبہ بھی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں نرسنگ طالبات نے ہسپتال کی ہیڈ نرس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خوب نعرے بازی کی۔نرسنگ طالبات میں زیادہ تر کا تعلق چترال سے ہے جن کا کہنا تھا کہ ہیڈ نرس نے بے جا پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں ہاسٹل میں گیس کے استعمال پر پابندی کے ساتھ باہر سے کھانا منگوانے اور دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا تھا کہ وہ چار ماہ سے ہیڈنرس کے ظلم کا نشانہ ہیں جب تک ہیڈ نرس کو تبدیل نہیں کیا جا تا وہ احتجاج کرتی رہیں گی۔