Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور،ہائیکورٹ کے سینئر وکیل نیازمین شاہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور،ہائیکورٹ کے سینئر وکیل نیازمین شاہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق
January 8, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاورہائی کورٹ کے سینئر وکیل نیازمین شاہ کو دیرینہ دشمنی کی بناءپرمخالفین نےفائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ مقتول کےورثانے مشتعل ہوکر ملزموں کے گھروں کو آگ لگادی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔ پشاور ہائی کورٹ کے سینئر وکیل نیازمین شاہ کو اراضی کے تنازع پر نوتھیہ چوکی کے سامنے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور ملزمان دن دیہاڑے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کی جانب سے فوری کارروائی نہ ہوئی تو مقتول کے ورثاء نے قانون ہاتھ میں لے لیا اور ملزمان کے گھروں پر دھاوا بول کر آگ لگا دی ، ایک بار پھر پولیس سوئی رہی اور تین مکانات جل کر خاکستر ہوگئے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وکیل کے قتل کا نوٹس لے لیا اورملزمان کی گرفتاری اور فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا  ۔