Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور،کنٹونمنٹ بورڈ میں گرینڈ آپریشن ،تجاوزات کا صفایا کردیاگیا

پشاور،کنٹونمنٹ بورڈ میں گرینڈ آپریشن ،تجاوزات کا صفایا کردیاگیا
August 2, 2018
پشاور( 92 نیوز) پشاور کے علاقے کنٹونمنٹ بورڈ میں گرینڈ آپریشن کے دوران تجاوزات کا صفایا کردیا گیا ،  کینٹ مجسٹریٹ کی زیرنگرانی، پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں چار سو دکانوں گرا دی گئیں۔ پشاور صدر کی مختلف مارکیٹوں میں تجاوزات کی بھرمار پر کنٹونمنٹ انتظامیہ حرکت میں آئی ، کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بھاری مشینری، اہلکاروں کی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شفیع مارکیٹ پہنچیں اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ اپنی حدود سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کے نوٹسز جاری کئے گئے لیکن ان پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا ، آپریشن کے دوران چار سو دکانوں کی تجاوزات کا صفایا کردیا گیا۔