Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
January 10, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں پولیس اہلکاروں  پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم سے  پستول اوربغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ کوہاٹی گیٹ  ناکے پر پیش آیا۔پولیس  نے ملزم کوواقعہ کے دو گھنٹے بعد گرفتار کرلیا۔ ملزم امان اللہ کا تعلق ضلع  مہمند کے علاقے غلنئی سے ہے ۔ ملزم  کے قبضہ سے ایک پستول، موبائل فون اور بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ملزم نے دیگر دو ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے، دونوں ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپےمارنا شروع کردیئے ہیں۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے 10 ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔