پریکٹس میچز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اصل امتحان آ پہنچا
لارڈز( 92 نیوز)پریکٹس میچز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اصل امتحان آ پہنچا، سرفراز الیون آج لندن پہنچیں گے، گرین کیپس اور انگلش ٹیم پہلے ٹیسٹ میں 24 مئی کو لارڈز میں ان ایکشن ہوں گے ۔ اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لئے مشاورت مکمل کر لی گئی ، ٹیم کا اعلان جلد ہوگا ۔
سرفراز الیون آج لیسسٹر شائر سے لندن پہنچیں گے ، قومی ٹیم گوروں کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔
دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میں 24 مئی جب کہ دوسرے میں یکم جون کو ان ایکشن ہوں گی ۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے فٹنس مسائل پر قابو پالیا،اسٹار کھلاڑی اہم سیزیز میں وکٹیں اڑانے کے لیے پرعزم ہیں ۔
دوسری جانب اسکاٹ لینڈ سے مختصر فارمیٹ کی سیریز کے لیے مشاورت مکمل ،چیف سلیکٹر کچھ دنوں میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔