Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پریکٹس سیشن کے دوران ویرات کوہلی نے محمد عامر کو بیٹ تحفے میں دیدیا

پریکٹس سیشن کے دوران ویرات کوہلی نے محمد عامر کو بیٹ تحفے میں دیدیا
March 19, 2016
ایڈن گارڈنز (ویب ڈیسک) کرکٹ میں جب بھی پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوتا ہے تو میدان میں کھلاڑیوں کے جذبات شدت پر ہوتے ہیں لیکن میدان سے باہر وہ ایک دوسرے سے بڑے تپاک کے ساتھ ملتے ہیں۔ ایسا ہی ہوا پریکٹس سیشن کے دوران ایڈن گارڈنز میں جب ویرات کوہلی نے محمد عامر کو نیا بیٹ تحفے میں دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا بڑا معرکہ آج کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے جا رہا ہے۔ جب پاک بھارت ٹیمیں ایڈن گارڈنز میں پریکٹس میں مصروف تھیں تو دونوں جانب سے خیرسگالی کے جذبات دیکھنے میں آئے۔ کپتان بوم بوم آفریدی نے بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی سے ہاتھ ملایا تو کچھ دیر بعد کوہلی نے فاسٹ باولر محمد عامر کو نیا بیٹ تحفے میں تھما دیا۔ محمد عامر تحفے میں ملنے والا بیٹ لہراتے ہوئے بہت خوش دکھائی دیے۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کے موقع پر انہیں بیٹ کا تحفہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔