Friday, February 3, 2023

پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لئے راضی ہو گئیں

پرینیتی چوپڑا  بھی شادی کے لئے راضی ہو گئیں
ممبئی ( ویب ڈیسک )  بالی ووڈ میں جاری شادیوں کا سیزن  دسمبر کے اختتام پر بھی اختتام پذیر ہوتا نظر نہیں آتا۔ دپیکا  رنویر، پھر پریانکا چوپڑا  جونز اور کپیل شرما کی شادی کے بعد اب  پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لئے راضی ہو گئی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق  بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اپنے دوست چیرٹ ڈیسائی کے ساتھ  بہت جلد ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والی ہیں ۔ چیرٹ کا تعلق بھی بالی ووڈ سے ہے تاہم وہ بطور اداکارنہیں بلکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔