Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پریمیئر لیگ میں لیور پول کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

پریمیئر لیگ میں لیور پول کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
September 23, 2019
لندن ( 92 نیوز) پریمیئر لیگ میں  لیور پول کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ،  لیور پول نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں دو  گول سے شکست دے کر ایونٹ  میں مسلسل چھٹی کامیابی  حاصل کی، دوسرے میچ میں ویسٹ ہام نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو  دو صفر سے شکست دی۔ پریمیئر لیگ فٹبال  میں  ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری  ہیں جہاں  لیورپول اور ویسٹ ہام نے   اپنے اپنے میچز  جیت لیے ۔ پہلے مقابلے میں لیور پول کی ٹیم چیلسی سےٹکرائی ،14ویں منٹ میں ٹرینٹ الیگزنڈر  نے گول داغ کر لیور پول کو برتری دلا دی۔  میچ کے 30ویں منٹ  میں روبرٹو فرمینو نے گیند کوجال میں پھینک کر ٹیم  کی برتری دگنی کر دی  ۔ دوسرے ہاف میں 71ویں منٹ میں چیلسی کی جانب سے کانٹے  ے گول اسکور کرکے لیور پول کی برتری دو،ایک کر دی ،میچ کے اختتام  تک چیلسی کی ٹیم  مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور لیور پول نے دو،ایک سے میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے معرکے میں ویسٹ ہام اور مانچسٹر یونائٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ، ویسٹ ہام نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو صفر سے مات دی۔