Wednesday, December 7, 2022

پریمیئر لیگ میں لیور پول نے برائٹن کو دھول چٹا دی

پریمیئر لیگ میں لیور پول نے برائٹن کو دھول چٹا دی
لندن ( 92 نیوز) پریمیئر لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں  جہاں  لیور پول ن کامیابیوں کاسلسلہ بھی  جاری ہے ، لیور پول نے برائٹن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سےشکست دی ،دوسرے میچ میں ویسٹ ہیم نے چیلسی کوایک صفر سے مات دی۔ پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں  لیور پول اور برائٹن کی ٹیمیں  آمنے سامنے ہوئیں ، لیور پول نے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ رکھا اور وین ڈجک نے 18ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی ۔ میچ کے 24ویں منٹ میں وین ڈجک  نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور لیور پول کی برتری دگنی کر دی۔ دوسرے ہاف میں برائٹن کی ٹیم نے  79ویں منٹ میں گول کر کے لیورپول کی برتری دو،ایک  کردی ۔ میچ کے اختتام تک برائٹن کی ٹیم مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور لیور پول نے دو،ایک سے میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے میچ میں چیلسی اور ویسٹ ہیم کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ،ویسٹ ہیم نے چیلسی کو ایک صفر سے مات دی۔