Wednesday, February 21, 2024

پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹد نے برنلے کو دو صفر سے شکست دے دی

پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹد نے برنلے کو دو صفر سے شکست دے دی
December 29, 2019
 لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹد نے برنلے کو دو صفر سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے انتھونی مارشل اور ریشفورڈ نے ایک ،ایک گول اسکور کیے۔ پریمیئر لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں ۔ ٹیموں میں ٹائٹل پر قبضہ جمانے کی جنگ میں تیزی آگئی۔ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹوٹنہم اور نوریچ کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔ مانچسٹر یونائیڈ نے برنلے کو دو صفر سے دھول چٹائی۔ پہلے میچ میں ٹوٹنہم اور نوریچ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ۔ دنوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ نوریچ کی ٹیم نے کھیل کے آغاز میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔ پہلے ہاف میں ٹوٹنہم کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف کے آغاز پر ٹوٹنہم کی جانب سے کرسچن ایرکسن نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا۔ ٹوٹنہم کی جانب سے سرجیے اوریئر نے اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر نوریچ کو برتری دلا دی۔ میچ کے آخری لمحات میں ہیری کین نے پیلنٹی پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے  برنلے کو دو صفر سے شکست دی۔