پریمیئر لیگ، لیورپول کی فتح، چیلسی کو اپ سیٹ شکست
![پریمیئر لیگ، لیورپول کی فتح، چیلسی کو اپ سیٹ شکست](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/12/football-2.jpg)
مانچسٹر (92 نیوز) پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، لیور پول کی کامیابیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیور پول نے ویٹ فورڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0- 2گول سے ہرا دیا جبکہ چیلسی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پریمیئر لیگ کے ایک مقابلے میں لیورپول کی ٹیم نے مد مقابل ٹیم ویٹ فورڈ کوبآسانی 2-0گول سے ہرادیا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول محمد صلاح نے کیے۔
ادھر ایک اور مقابلے میں چیلسی کو بورن ماو ¿تھ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامناکرنا پڑا ، بورن ماو ¿تھ نے چیلسی کو ایک صفر سے مات دےدی۔