Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پریمیئر لیگ فٹبال: ٹوٹنہم اور ویسٹ ہیم کا میچ ایک ایک گول سے برابر

پریمیئر لیگ فٹبال: ٹوٹنہم اور ویسٹ ہیم کا میچ ایک ایک گول سے برابر
January 5, 2018

لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ سنسنی خیز معرکے میں ٹوٹنہم اور ویسٹ ہیم کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔
میچ کے دونوں گولز دوسرے ہاف میں اسکور ہوئے۔
جیت کا عزم لیے ٹوٹنہم اور ویسٹ ہیم کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کامیاب نہ ہو پائی۔
دوسرے ہاف میں کھیل مزید سنسنی خیز ہو گیا۔ 70 ویں منٹ میں ویسٹ ہیم کے اوبینگ نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
84 ویں منٹ میں حریف ٹیم کے سان ہیونگ نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر حساب برابر کر دیا۔
مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو مانچسٹر سٹی کی ٹیم کا 62 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔
مانچسٹریونائیٹڈ 47 پوائنٹس کیساتھ دوسری ، دفاعی چیمپئن چیلسی کی ٹیم 46 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔