Saturday, November 26, 2022

پریمیئر لیگ فٹبال ، آرسنل نے لیسسٹر سٹی کیخلاف تین ایک سے میدان مارا

پریمیئر لیگ فٹبال ، آرسنل نے لیسسٹر سٹی کیخلاف تین ایک سے میدان مارا
لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اہم میچ میں آرسنل نے لیسسٹر سٹی کے خلاف تین ایک سے میدان مارا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ابامے ینگ نے دو، اوزل نے ایک گول اسکور کیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ 31 ویں منٹ میں بیلرین نے شاندار گول کر کے لیسسٹرسٹی کو برتری دلا دی۔ 45 ویں منٹ میں حریف ٹیم کے اوزل نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر حساب برابر کر ڈالا۔ دوسرے ہاف میں بھی آرسنل نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ ابا مے ینگ نے 63 ویں اور 66 ویں منٹ میں گول کرکے آرسنل کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ لیسسٹر سٹی کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی سر توڑ کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہو پائی۔