Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پریمیئر لیگ فٹبال ، لیورپول نے نیوکاسل کیخلاف میدان مار لیا

پریمیئر لیگ فٹبال ، لیورپول نے  نیوکاسل کیخلاف میدان مار لیا
March 4, 2018

لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں لیورپول اور ٹوٹنہم نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔
لیسسٹر سٹی اور بورن ماؤتھ کا میچ برابری پر ختم ہوا ۔
پہلے مقابلے میں لیورپول کی ٹیم نیو کاسل سے ٹکرائی ۔ یکطرفہ مقابلے میں لیورپول نے صفر کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹی ۔
فاتح ٹیم کیجانب سے محمد صالح اور ساڈیو نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔
دوسرے معرکے میں ٹوٹنہم کی ٹیم ہدرز فیلڈ کیخلاف میدان میں اتری ۔
ٹوٹنہم نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے صفر کے مقابلے دو گولز سے فتح کا جھنڈا گاڑا ۔
آخری میچ میں لیسسٹر سٹی اور بورن ماؤتھ کے درمیان میدان سجا ۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔
مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ۔