Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پریمیئر لیگ فٹبال ، لیورپول، کرسٹل پیلس اور برائٹن کی ٹیمیں شکست سے دو چار

پریمیئر لیگ فٹبال ، لیورپول، کرسٹل پیلس اور برائٹن کی ٹیمیں شکست سے دو چار
March 11, 2018

لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال کے رواں ہفتے بھی سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ، چیلسی اور ایورٹن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔
پہلے مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم لیورپول کیخلاف میدان میں اتری ،مانچسٹر یونائیٹڈ کیجانب سے ریشفورڈ نے دو گولز داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔
دوسرے ہاف میں حریف ٹیم کے بیلے نے واحد گول اسکور کیا ۔ مقررہ وقت تک مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹی ۔
دوسرے معرکے میں چیلسی نے کرسٹل پیلس کیخلاف ایک کے مقابلے میں دو گولز سے میدان مارا ۔
آخری میچ میں ایورٹن نے برائٹن کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی ۔