Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پریمیئر لیگ فٹبال ، بورن ماؤتھ نے چیلسی کو 0-3 سے شکست دیدی

پریمیئر لیگ فٹبال ، بورن ماؤتھ نے چیلسی کو 0-3 سے شکست دیدی
February 1, 2018

لندن ( 92 نیوز ) پریمیئر لیگ میں بورن ماؤتھ نے چیلسی کو 0-3 سے شکست دے دی ۔ چیلسی شکست کے باعث پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ۔

چیلسی کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں بورن ماؤتھ کے ہاتھوں شکست  ہوگئی ، فاتح ٹیم نے چیلسی کو مکمل طور پر بے بس کئے رکھا ۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی  گولز پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئی  ۔ دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی بورن ماؤتھ کے کالم ولسن نے گیند کو جال میں پھینک کر بورن ماؤتھ کو برتری دلا دی ۔

جونئیر سٹنسلز اور نیتھن ایک کے لگا تار گولز کی بدولت بورن ماؤتھ نے میچ میں گرفت مضبوط کر لی ۔چیلسی کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی اور بورن ماؤتھ نے تین صفر سے میچ اپنے نام کر لیا۔

دوسرے میچ میں ایورٹن نے لیسٹر سٹی کو دو ایک سے شکست دی۔