Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پریمیئر لیگ فٹبال، مانچسٹر سٹی اور برنلے کا میچ ایک ایک گول سے برابر

پریمیئر لیگ فٹبال، مانچسٹر سٹی اور برنلے کا میچ ایک ایک گول سے برابر
February 4, 2018

لندن (92 نیوز) آرسنل نے ایورٹن کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا تو مانچسٹر یونائیٹڈ نے ہدرز فیلڈ کیخلاف میدان مار لیا ۔ مانچسٹر سٹی اور برنلے کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ۔
پریمیئر لیگ فٹبال کے رواں ہفتے بھی سنسنی خیز مقابلے میں ٹرافی پر قبضہ جمانے کے لیے تمام ٹیمیں خوب جان لڑا رہی ہیں ۔
اہم مقابلوں میں آرسنل اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ مانچسٹر سٹی اور برنلے کا میچ برابری پر ختم ہوا ۔
پہلے میچ میں آرسنل اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑا ۔
آرسنل نے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دھاک بٹھائی رکھی اور ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے میدان مارا ۔
دوسرے مقابلے میں مانچسٹڑ یونائیٹڈ اور ہدرز فیلڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ۔
پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن دوسرے ہاف میں لوکاکو اور سنچیز نے شاندار گول اسکور کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کو کامیابی دلا دی ۔
آخری معرکے میں مانچسٹرسٹی کی ٹیم برنلے کیخلاف میدان میں اتری ۔
دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔
مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ۔