Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پریمیئر لیگ فٹبال، سوانسی سٹی نے آرسنل کو شکست دے دی

پریمیئر لیگ فٹبال، سوانسی سٹی نے آرسنل کو شکست دے دی
January 31, 2018

لندن ( 92 نیوز ) پریمیئر لیگ میں سوانسی سٹی نے آرسنل کو تین ایک سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سیمول ریمنڈ نے دو گول اسکور کئے ۔

سوانسی سٹی نے آرسنل کے ارمانوں کو خاک میں ملا دیا  ، آرسنل نے 33ویں منٹ میں گول داغ کر برتری  حاصل کی جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور ایک منٹ کے بعد سوانسی سٹی کے سیمول ریمنڈ نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دیا ۔ پہلے ہاف کا کھیل ایک،ایک سے برابر رہا ۔

دوسرے ہاف میں آرسنل کی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکا م رہی اور سوانسی سٹی نے دو گول اسکور کر کے میچ میں تین ایک سے کامیابی حاصل کر لی ۔

سوانسی سٹی کی جانب سے سیمول ریمنڈ نے  میچ میں دو گو ل کئے ۔