Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پریمیئر لیگ فٹبال، برائٹن اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

پریمیئر لیگ فٹبال، برائٹن اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
March 5, 2018

لندن ( 92 نیوز ) پریمیئر لیگ فٹبال کے رواں ہفتے بھی زبردست مقابلے دیکھنے میں آئے ۔  برائٹن نے  آرسنل کیخلاف میدان مارلیا، مانچسٹر سٹی نے چیلسی کے ارمان خاک میں ملا دیئے ۔

پہلے میچ میں برائٹن اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ، ڈنک نے ساتویں،مرے نے 26 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے برائٹن کو برتری دلا دی  ۔

میچ کے 43 ویں منٹ میں حریف ٹیم کے کھلاڑی آؤبامیانگ  نے گیند کو جال کی راہ دکھائی  ، پہلے ہاف کے اختتام تک برائٹن کو ایک کے مقابلے میں دو گولز کی برتری حاصل تھی  ۔

دوسرے ہاف میں آرسنل نے میچ برابر کرنے کی سرتوڑ کوششیں کی لیکن  کامیاب نہ ہو پائی  اور برائٹن نے میدان مار لیا ۔

دوسرے معرکے میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم چیلسی کیخلاف میدان میں اتری تو 46 ویں منٹ میں سلوا نے شاندار گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔