Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پریمیئرلیگ فٹبال ، کرسٹل پیلس ، ٹوٹنہم نے میچز جیت لئے

پریمیئرلیگ فٹبال ، کرسٹل پیلس ، ٹوٹنہم نے میچز جیت لئے
January 14, 2018

لندن ( 92 نیوز ) پریمیئر لیگ فٹبال میں اعصاب شکن مقابلے میں کرسٹل پیلس نے برنلے کو ہرایا تو ٹوٹنہم نے ایورٹن کیخلاف میدان مارا ۔ چیلسی اور لیسٹر سٹی کا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوگیا ۔
اہم معرکے میں دفاعی چیمپئن چیلسی کی ٹیم لیسسٹرسٹی سے ٹکرائی ۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے لیکن مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔
دوسرے مقابلے میں کرسٹل پیلس اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑا ۔ 21 ویں منٹ میں کرسٹل پیلس کے اسٹار کھلاڑی ساکو نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔
آخری میچ میں ٹوٹنہم کی ٹیم ایورٹن کے مد مقابل ہوئی ۔ ٹوٹنہم نے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور باآسانی صفر کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی کا جھنڈا گاڑا ۔
پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی پہلے،مانچسٹریونائیٹڈ دوسرے جبکہ چیلسی کی ٹیم تیسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔