Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پریمیئرلیگ فٹبال ، چیلسی ، آرسنل اور مانچسٹر سٹی سرخرو

پریمیئرلیگ فٹبال ، چیلسی ، آرسنل اور مانچسٹر سٹی سرخرو
January 21, 2018

لندن ( 92 نیوز ) پریمیئر لیگ فٹبال میں رواں ہفتے بھی سنسنی سے بھرپور مقابلوں نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔ اہم مقابلوں میں چیلسی، آرسنل اور مانچسٹرسٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ برائٹن، کرسٹل پیلس اور نیوکاسل شکست سے دوچار ہوئے ۔ مانچسٹر سٹی کے سرجیوآگیور نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی ۔

پہلے مقابلے میں چیلسی اور برائٹن کی ٹیموں کے درمیان زور کاجوڑ پڑا ، دفاعی چیمپئن چیلسی کی ٹیم نے حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور صفر کے مقابلے میں چار گولز سے فتح کا جھنڈا گاڑا ۔

دوسرے میچ میں آرسنل اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں  ۔ پہلے ہاف میں آرسنل نےچار گولز اسکور کیے  ۔ مخالف ٹیم نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی لیکن  مقررہ وقت تک ایک ہی گول کر پائی  ۔ آرسنل نے باآسانی  چار ایک سے میچ جیت لیا ۔

آخری معرکے میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نیوکاسل یونائیٹڈ کے مد مقابل ہو ئی  ۔ مانچسٹرسٹی نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے ایک کے مقابلے میں تین گولز سے میدان مارا ۔

پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی 65 پوائنٹس کیساتھ پہلے ،مانچسٹر یونائیٹڈ 53 پوائنٹس کیساتھ دوسرے جبکہ چیلسی  کی ٹیم 50 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔