Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پریمئیر لیگ فٹبال ،لیور پول نے ویسٹ ہام کو شکست دے دی

پریمئیر لیگ فٹبال ،لیور پول نے ویسٹ ہام کو شکست دے دی
August 12, 2018
لندن ( 92 نیوز) پریمئیر لیگ فٹبال میں لیور پول نے ویسٹ ہام کو چار صفر سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سادیو مانے نے دو گول اسکور کیے۔ لیور پول نے کھیل  کے آغاز سے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر حملے شروع کر دیےاور انیسویں منٹ میں اسٹار فٹبالر  محمد صلاح نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی ۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں سادیومانے نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی ۔ دوسرے ہاف میں بھی لیور پول نے ویسٹ ہام پر دھاک بٹھائے رکھی اور 53ویں منٹ میں  سادیو مانے دوسری بار گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کی برتری تین صفر کر دی ۔ کھیل کے 88ویں منٹ میں ڈینیل سٹراج نے گول اسکور کرکے لیور پول کو چار صفر سے کامیابی سے ہمکنار کیا۔