Saturday, July 27, 2024

پرپل ڈے - مرگی سے تحفظ اور آگاہی کا دن

پرپل ڈے - مرگی سے تحفظ اور آگاہی کا دن
March 26, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اور دیگر ممالک سمیت دنیا بھر میں آج مرگی سے تحفظ اور آگاہی کے لیے پرپل ڈے منایا جا رہا ہے۔ مرگی سے تحفظ اور مرض سے آگاہی کی غرض سے دنیا بھر میں سیمینارز منقعد کیے جا رہے ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ اس روز مرگی کے حوالے سے کام کرنے والے سماجی کارکن جامنی رنگ کے کپڑے پہنتے اور اسی رنگ کی دیگر چیزیں استعمال کرتے ہیں۔ اس رنگ کو مرگی سے بچائو کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا خیال سب سے پہلے نوعمر کینیڈین لڑکی کیسیڈی میگن کو انیس سو آٹھ کے دوران آیا جو خود بھی مرگی کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہی تھی۔ اس سے اگلے برس یعنی دو ہزار نو میں نیویارک کی انیتا کافمین فائونڈیشن نے اس خیال سے اتفاق کیا اور ان دونوں نے مل کر اسی برس چھبیس مارچ کو مرگی کے خلاف پہلا عالمی دن منایا اور اسے ورلڈ پرپل ڈے کا نام دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں مرگی کے پانچ کروڑ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے تقریباً بیس لاکھ سے مریض پاکستانی شہری ہیں۔