پرویز مشرف پاکستان آئیں ، گرفتار نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ کی یقین دہانی
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو 13 جون کو لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پرویزمشرف کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ، پاکستان آئیں تو انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں پرویز مشرف تاحیات نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ پرویز مشرف کون ہیں جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ سابق آرمی چیف اور ملک کے صدر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس نے کہا کہ پرویزمشرف 13 جون کو پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کو الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی اجازت دے دی گئی لیکن ان کے کاغذات کی منظوری کو سپریم کورٹ کے تاحیات نا اہلی کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیا۔