Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ غیر قانونی وغیر آئینی ہے ، انور منصور

پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ غیر قانونی وغیر آئینی ہے ، انور منصور
September 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ غیر قانونی وغیر آئینی ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام"جواب چاہئے" میں اظہارخیال کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا یہ مقدمہ کابینہ سے منظوری لیے بغیر بنایا گیا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی گیارہ ستمبر کو نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام "جواب چاہئے" میں کہہ چکے ہیں کہ حکومت کا مطلب وفاقی کابینہ ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی تشریح کرچکی ہے۔ آرٹیکل 6 یا کسی بھی حکم کی وفاقی کابینہ سے منظوری ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت ریفرنس دائر کرنے کی اجازت اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی تاہم اس کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔