پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس سماعت کے لئے مقرر
اسلام اباد (92 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ۔ خصوصی عدالت 20 اگست کو سماعت کرے گی۔
جسٹس یاور علی کی سر براہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا ۔
رجسٹرار خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل سمیت وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔