Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر استفعے کی باتیں کرنیوالے اب مستعفی ہوں: پرویز الٰہی

پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر استفعے کی باتیں کرنیوالے اب مستعفی ہوں: پرویز الٰہی
March 20, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) مسلم لیگ قاف کے رہنماء چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ  پرویز مشرف ملک میں آتے جاتے رہیں گے۔ ان کے بیرون ملک جانے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنیوالے وزراء اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ سابق صدر بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے اور ان کا آنا جانا لگا رہے گا۔ سیاست چھوڑنے کی بڑھکیں مارنے والے حکومتی وزیر اب کدھر غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو ننانوے میں شریف برادران نے مشرف کا طیارہ ہائی جیک کیا تھا جس میں سابق صدر کی زندگی مشکل سے بچی تھی۔ شریف برادران تحریری معافی مانگ کر جدہ گئے تھے۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب کا کسان رو رہا ہے، ان کی تو پیدواری لاگت بھی پوری نہیں ہو رہی۔ کسان پیکج  کے نام  پر کاشتکاروں کے ساتھ  مذاق کیا گیا ہے۔ غریب کسانوں کو ٹیکس لگا کر کہیں کا نہیں چھوڑا گیا۔ اس سے پہلے  پرویز الہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں قاف لیگ کو ازسرنو منظم کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔