Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر استعفیٰ دینے کی باتیں کرنے والوں کی بڑھکیں کہاں گئیں: شیخ رشید

پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر استعفیٰ دینے کی باتیں کرنے والوں کی بڑھکیں کہاں گئیں: شیخ رشید
March 18, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب اور رینجرز کو پنجاب میں کارروائی سے روک دیا گیا ہے ورنہ نیب پنجاب سے اٹھائیس لوگوں کو گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ مارچ اور اپریل حکومت کے لیے اہم مہینے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھارت روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ جو لوگ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر استعفے دینے کی باتیں کرتے تھے اب ان کی بڑھکیں کہاں گئیں۔ بلاول بھٹو کا بیان بھی صرف ہوائی فائر ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میٹرو بس، اورنج لائن میٹرو ٹرین اور نندی پور پاور پراجیکٹ پر تحقیقات جاری ہیں۔ نیب پنجاب سے اٹھائیس لوگوں کو گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ مارچ اور اپریل حکومت کے لیے اہم مہینے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ان کی نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں جبکہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کا فائنل اصل میں کل ہے۔