Saturday, July 27, 2024

پرویز مشرف کو حب الوطن پاکستانی سمجھتا ہوں، شیخ رشید

پرویز مشرف کو حب الوطن پاکستانی سمجھتا ہوں، شیخ رشید
December 21, 2019
لاہور (92 نیوز) میں پرویز مشرف کو غدارنہیں حب الوطن پاکستانی سمجھتا ہوں، وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں چالیس سال ملک کی خدمت کرنے والے آرمی چیف کیخلاف کرپٹ سیاستدان باہر سے بیٹھ کر بیان جاری کرتے ہیں، پرویز مشرف کے ساتھ تھا، ان کی حمایت میں بیان دیا، آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سنگین غداری کیس، پیرا 66 غیرقانونی، جوڈیشل مارشل لا کے مترادف ہے، پرویز مشرف کو غدار نہیں محب وطن پاکستانی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عدلیہ اہم ستون ہیں، آپس میں نہیں ٹکرائیں گے، جسٹس گلزار کی آمد کے بعد حالات بہتری کی طرف جائیں گے، بلاول پلی بارگین نہیں کرتے تو مریم نوازکی طرح کک آؤٹ ہوجائیں گے۔ شیخ رشید مزید بولے کہ نواز شریف کے باہر جانے کا عمران خان کو دکھ رہےگا، شہباز شریف کبھی مشرف کے خلاف زبان نہیں کھولے گا، عمران خان کوالمپور سمٹ سے ملکی مفاد میں پیچھے ہٹے۔