Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مشرف کا ملک سے باہر جانا سمجھوتے کا نتیجہ ہے: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

مشرف کا ملک سے باہر جانا سمجھوتے کا نتیجہ ہے: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
March 20, 2016
کراچی (92نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا ملک سے باہر جانا سمجھوتے کا نتیجہ ہے۔ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے تاہم آج ملک کو سنجیدہ نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سابق صدر کا ملک سے جانا ٹھیک نہیں ہے‘ انکا کا ٹرائل ہوناچاہے تھا۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو بےشمار مسائل اور سنجیدہ نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں۔ عبدالمالک بلوچ نے امید ظاہر کی کہ لیاری کے حالات جلد مزید بہتر ہوجائیں گے۔