Saturday, July 27, 2024

پرویز مشرف نے اہلیان چترال سے ڈاکٹرامجد کو ووٹ دینے کی درخواست کر دی

پرویز مشرف نے اہلیان چترال سے ڈاکٹرامجد کو ووٹ دینے کی درخواست کر دی
July 23, 2018
چترال( 92 نیوز ) سابق صدر  و  جنرل (ر)  پرویز مشرف نے چترال کو پاکستان میں  اپنی منزل قرار دیتے ہوئے اہلیان چترال سے ووت کی درخواست کر دی ۔ اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویزمشرف نے چترال کے پولوگراؤنڈ میں منعقدہ انتخابی جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے چترالیوں سے  ڈاکٹر امجد کو ووٹ  دینےکی درخواست کی ۔ سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف نے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ انہیں چترال والوں سے پیار ہے، اپنے دور حکومت میں چترال کو کچھ دینے آتا تھا ، لیکن آج چترال والوں سے ووٹ مانگ رہا ہوں ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میں پاکستان آیا تو چترال میری منزل ہوگی ۔