Sunday, September 25, 2022

پرویز مشرف سے ملنے کا سوال بھی پیدا نہیں ہوتا : افتخار چودھری

پرویز مشرف سے ملنے کا سوال بھی پیدا نہیں ہوتا : افتخار چودھری
کراچی(92نیوز)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف جدوجہد کی ہے ان سے ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بزرگ قوم پرست رہنما رسول بخش پلیجو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورت حال سب کے سامنے ہے  ملک میں اس وقت سیاسی خلا موجود ہے تاہم میری سیاسی جماعت کی تشکیل میں ابھی وقت لگے گا ، ملکی حالات کا جائزہ لے رہا ہوں ان کا کہناتھا کہ پوری قوم کرپشن کے خلاف ہے ۔ رسول بخش پلیجو کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری سے ان کے دیرینہ مراسم ہیں وہ میری عیادت کے لئے آئے ہیں ان کا شکر گزار ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری سیاسی صورت حال کو مجھ سے بہتر جانتے ہوں گے ۔