Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اشتہاری قرار‘ رہائشگاہ پر نوٹس چسپاں

پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اشتہاری قرار‘ رہائشگاہ پر نوٹس چسپاں
May 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیے جانے کا حکم نامہ ان کی رہائش گاہ چک شہزاد فارم ہاوس پر چسپاں کردیا گیا۔ سنگین غداری کیس میں 12 جولائی کو خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے۔ عدالتی حکم نامہ پرویز مشرف کے اسلام آباد میں واقع چک شہزاد فارم ہاوس کے گیٹ پر چسپاں کیا گیا ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف ولد سید مشرف الدین عدالتی حکم پر جان بوجھ کر عمل نہیں کر رہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف12 جولائی کو خصوصی عدالت میں پیش ہوں۔