Friday, September 20, 2024

پرویز مشرف سمیت کسی بھی جماعت سے اتحاد کی خبریں غلط ہیں : ایم کیو ایم پاکستان

پرویز مشرف سمیت کسی بھی جماعت سے اتحاد کی خبریں غلط ہیں : ایم کیو ایم پاکستان
November 19, 2016

 کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔

 اجلاس کے بعد رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری  اعلامیہ کےمطابق پرویزمشرف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت یاشخصیت سےاتحاد یاانضمام کی خبریں غلط ہیں۔  اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمارے دروازے پاکستان کے ہرقانون پسند شہری کے لئے کھلے ہیں ۔کوئی بھی پاکستانی شہری بطوررکن ایم کیوایم میں شمولیت کی درخواست دے سکتاہے۔