Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرویز رشید کا دھیمہ لہجہ بتارہا تھا کہ ان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے  : شیری رحمان

پرویز رشید کا دھیمہ لہجہ بتارہا تھا کہ ان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے  : شیری رحمان
August 31, 2015
لاہور(92نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرویز رشید کی دھیمے لہجے میں پریس کانفرنس سے محسوس ہورہا تھا کہ جیسے وہ پیغام دے رہے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں بھی کچھ نہیں ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘میں گفتگو کے دوران  پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ ہم میثاق جمہوریت کو ردی  کی ٹوکری میں نہیں پھینکنا چاہتے ، احتساب سب کا ہونا چاہیئے،ستم یہ ہے کہ جس پارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اسی پر دہشت گردی کا الزام لگایا جارہا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر نے کہا  کہ آصف زرداری نے اپنے بیان میں ملک کو آگے لے جانے کی کوئی بات نہیں کی۔ ن لیگ  میثاق جمہوریت پر قائم ہے لیکن آصف زرداری نے اس پر کاری ضرب لگادی ہے۔